امارات میں اسکائپ بلاک

File Photo

File Photo

شارجہ : عرب امارات میں اسکائپ کو بلاک کردیا گیا ہے، خلیجی ملک کے معروف جریدے گلف نیوز میں کہا گیا ہے کہ سال نو کے آغاز پر یا تو تارکین وطن واپس اپنے ملک چھٹی منانے جاچکے ہیں یا پھر وہ امارات میں ہی مقیم رہنے کو انہوں نے منتخب کیا ہے۔

 تاہم اسکائپ جو کہ بذریعہ انٹرنیٹ مفت کلالنگ کی خدمت مہیا کرتا ہے جو کہ کئی افراد استعمال کرتے ہیں ، اس پر امارات میں پابندی لگادی گئی ہے۔ معروف ٹیلی کام کمپنی  اتصالات اور ڈیو نے اسکائپ کے امارات بھر میں معطل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے سوالات کے جواب میں معروف ٹٰیلی کام کمپنی اتصلات نے  اس حوالے سے بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ اسکائپ ایپ تک رسائی غیر لائسنس وی او آئی پی سروس مہیا کرنیکی وجہ سے معطل کی گئی ہے جوکہ اماراتی قوانین کے فرایم ورک کے تحت امتناعی مواد کے زمرے میں آتا ہے۔

ادھر ڈیو نے بھی اس حوالے سے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ وی او آئی پی سروس مہیا کرنے والی غیر مجاذ اپلیکشنز کالنگ سروس امارات میں مہیا نہیں کرسکتی۔

ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا ہے اگرچہ کہ اسکائپ ایپ ملک بھر میں بند کردی گئی ہے تاہم امارات کے شہری قانونی طور پر اپنے دوستوں یا اہلخانہ سے رابطے کیلئے  اسکا متبادل استعمال کرسکتے ہیں ۔

دونوں اتصالات اور ڈیو وی او آئی پی کالنگ ایپ کی سروس مہیا کرتی ہیں۔

Courtesy: Gulf News

loading...
loading...