کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملےکےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے میڈیا ہوسز پر حملے اور صحافیوں کو ذد و کوب کیے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے پاکستان مخالف تقریر کی پرزور مذمت کی جاتی ہے اور میڈیا ہاوسز پر حملہ آزادی صحافت کو کچلنے کے مترادف ہے۔

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان مخالف تقریر اور ٹی وی چینلز پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔جبکہ میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

loading...
loading...