کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

مقد مےمیں کراچی میں موجود ایم کیوایم کی قیادت کو بھی نامزد کیاگیا - فائل فوٹو

مقد مےمیں کراچی میں موجود ایم کیوایم کی قیادت کو بھی نامزد کیاگیا – فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں ایم کیوایم کے قائد کےخلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ درج کرلیاگیا ۔مقد مےمیں کراچی میں موجود ایم کیوایم کی قیادت کو بھی نامزد کیاگیاہے۔

سندھ پولیس کےسربراہ کےمطابق ،ایم کیوایم قائد،رہنماؤں اورکارکنوں کیخلاف 2مقدمات درج ہوئے ہیں۔پہلا مقدمہ آرٹلری تھانے میں ایم کیوایم قائداورکراچی قیادت کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت درج کیاگیا۔

جبکہ دوسرامقدمہ ٹی وی چینلزپرحملے اورتوڑپھوڑکےالزام کے تحت آرٹلری تھانے میں ہی درج ہوا۔

آئی جی سندھکا کہناہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 12افراد کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ 2ملزمان کے قبضے سے ہتھیاربھی برآمد ہوئے ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق ،دونوں مقدمات میں ویڈیوسےشناخت کئےگئے15افراد سمیت دیگردرجنوں افراد کونامزدکیا گیا۔

آئی جی سندھ نے ٹی وی چینلزپرحملے کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے 50 ہزارروپےانعام کا بھی اعلان کیا۔

loading...
loading...