مدارس چند لوگوں کی آنکھ میں کھٹکتے ہیں،فضل الرحمان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹھٹھہ :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی آنکھ میں مدرسہ کھٹکتا ہے۔ سندھ حکومت نے یکطرفہ طور پر مدارس کیلئے نیا قانون پاس کیا۔ ایسے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

ٹھٹھہ میں کارکنان سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے علما دہشت گردی کیخلاف متحد ہیں۔کچھ لوگوں کی آنکھ میں مدارس اورمساجد کھٹک رہے ہیں۔سندھ حکومت کی یکطرفہ قانون سازی کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آج مسلمان نشانے پر ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اپریل دو ہزار سترہ میں چالیس لاکھ افراد کا مجمع اکٹھا کریں گے۔

loading...
loading...