رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بنانا چاہیئے،نثار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بنانا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  کراچی آپریشن مفت میں نہیں ہوا،اب تک اکتیس اہلکار شہید اور اناسی زخمی ہوچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہی ہے اور  کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔

اس موقعے پر اسلام آباد میں لگنے والے متنازعہ بینرز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں  اس تنظیم کا سربراہ گرفتار ہوا لیکن وہ سندھ میں کیوں گرفتار نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ  خوشی ہوتی  اگر اعتزاز احسن بڑا وکیل ہونے کے ساتھ بڑا ہونے کا بھی ثبوت دیتے۔

loading...
loading...