کورکمانڈرز کانفرنس:بھارتی فورسز کے کشمیر میں قتل وعام کی مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی :کور کمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے سفاکانہ قتل و عام کی مذمت کردی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس راولپنڈی میں ہوئی۔

 کانفرنس میں عید کے دوران امن برقرار رکھنے پر آرمی چیف نے فورسز کو خراج تحسین کیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کشمیریوں کی امنگوں کو تسلیم کرے۔

کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ قتل و عام کی مذمت کی گئی اور افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

loading...
loading...