پیپلزپارٹی کاآرمی چیف کےبینرزلگانے والوں کوگرفتار کرنے کا مطالبہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بینرزلگانے والوں کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ۔اعتزازاحسن کہتے ہیں آرمی کے  بینرزآویزاں کرنے سے سول سوسائٹی مارشل لاء کے دباؤکا شکار ہو جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ عدم گرفتاری سے لگتا ہے کہ حکومت خود بینرز لگوا رہی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھاکہ بینرز پر نمبر درج ہیں گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی ، بینرز سے سول سوسائٹی مارشل لاء کے دباؤ کا شکارہوجاتی ہے، فوج کے خوف سے سول سوسائٹی حکومتی کرپشن پرخاموش رہتی ہے۔

loading...
loading...