چھوٹو گینگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کی مدد کیلئے تیار ہیں،سہیل انور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حیدرآباد:وزیر داخلہ سندھ سہیل انور کہتے ہیں حکومت پنجاب کا کہنا با لکل غلط ہے کہ حکومت سندھ ڈاکووں کیخلاف آپریشن نہیں کر رہی، چھوٹو گینگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا کہنا غلط ہے کہ سندھ میں ڈاکووں کیخلاف آپریشن نہیں ہوا جبکہ سندھ حکومت ایک عرصے سے ڈاکووں کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ نے مزید کہا کہ کچے میں آپریشن کے سلسلے میں ایس ایس پی گھوٹکی کوتبدیل کیا اور اگرحکومت پنجاب چھوٹوگینگ کے حوالے سے مدد مانگے گی ضرور تو فراہم کریں گے،وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور پنجاب کا سرحدی بارڈر بھی سیل کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...