لاہور:دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور چار بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شیراں والا گیٹ کے علاقے محلہ فاروق گنج میں دو منزلہ مکان کی بوسیدہ چھت اچانک گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون اور اس کے چار بچے ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے خاتون ارم بی بی، گیارہ سالہ عمیر، چھ سالہ شایان اور پانچ سالہ نمرہ کی لاشیں ملبے سے نکال لیں۔

ملبے تلے دبے چوتھے بچے عبدالرحمن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں رات گئے جاری رہیں جس کے نتیجے میں چوتھے بچے کی لاش نکال لی گئی۔ جبکہ منہدم مکان کا ملبہ ہٹانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

loading...
loading...