لندن میں وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ شروع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن:لندن میں وزیراعظم نوازشریف نے اپنا بلڈ ٹیسٹ کرایا ہے جس کے بعد وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں آج کیلئے اپائنٹمنٹ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل لندن میں موجود وزیراعظم نوازشریف کے خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ایک پرائیوٹ کلینک میں اپنا خون کا ٹیسٹ بھی کرایا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں آج کا اپائنٹمنٹ دے دیا ہے۔ڈاکٹر آج مختلف ٹیسٹ کریں گے جن میں دل کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

ذارئع نے مزید بتایا کہ طبی رپورٹ آنے کے بعد ہی وزیراعظم کو اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر گذشتہ روز کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

loading...
loading...