مصطفی کمال کا حکومت سے ایم کیوایم پرپابندی لگانے کا مطالبہ

mustafa

فائل فوٹو

کراچی:مصطفی کمال نے حکومت سے ایم کیوایم پرپابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔کہتے ہیں کہ ایم کیوایم قائد نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے را سے تعلق کا جو اعتراف کیا وہ سب رکارڈ پرہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار ہمیں لہجے کا طعنہ دیتے ہیں، خود اپنے قائد کی تقریرسن لیں۔

مصطفی کمال نے ایک بار پھر رحمان ملک کو نشانہ بنایا انکا کہنا تھا کہ رحمان ملک سب جانتے ہیں۔ انہیں برطانیہ نے بھی بتایا۔ وہ تو ایم کیو ایم میں بھی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

مصطفی کمال نے حکومت پاکستان سے سوال کیا کہ اگر ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں تو بتادیں؟ ہم انہیں نہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کارکنان قتل کروانے میں قائد متحدہ اور ندیم نصرت کو ملوث قرار دیا۔

مصطفی کمال بولے حیدرآباد اور میرپور خاص میں لوگوں سے رابطہ کرنے جارہے ہیں۔

loading...
loading...