‘بھارت چاہے کچھ بھی کرلے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کرسکتا’

یوسف شوکت زئی- فائل فوٹو

یوسف شوکت زئی- فائل فوٹو

پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کی  مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا۔  وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پرچم کشائی کی۔ بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔

 پشاور میں منعقدہ مرکزی تقریب کے آغاز میں وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پرچم کشائی کی۔

  بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔

  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا بھارت کے مظالم پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور یو این او سمیت تمام تنظیموں کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

  ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے کچھ بھی کرلے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

 شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں یا بلوچستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کرتا رہے لیکن پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

loading...
loading...