کشمیریوں نے جنگ کی کال دی تو ہمیں جنگ لڑنی چاہیئے،بلاول بھٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کشمیریوں نے جنگ کی کال دی تو ہمیں جنگ لڑنی چاہیئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےمظفرآبادمیں نمازعیدادا کی،پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہدآزادمیں برابرکےشریک ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اورن لیگ نےبھی نمائندےمظفرآباد بھیجے،سیاسی جماعتوں نےاقوام عالم کوبہت اچھا پیغام بھیجا ہے،اب بات صرف پیغامات تک محدود نہیں رہنی چاہئے،کشمیریوں نےجنگ کی کال دی توہمیں جنگ لڑنی چاہئے،ہمیں ہروہ کام کرناہوگا جس سے کشمیریوں کو سپورٹ ملے،مسئلہ کشمیرپرہمیں دنیا کو ٹھوس پیغام دینا ہوگا۔

چیئرمین پی پی نے حکومت کو مسئلہ کشمیر پر غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہر معاملے پر آپ کی نااہلی برداشت کرسکتے ہیں  لیکن کشمیر پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل فریال تالپور کو غیرقانونی طورپرجیل منتقل کردیاگیا،میں کشمیرمیں تھا،آصف زرداری جیل میں تھے،پیغام دیاجارہا ہے کہ حکومت قومی یکجہتی نہیں چاہتی، اتحاد کے وقت سیاسی گرفتاریاں کی جارہی ہیں،مظفر آباد میں لوگ کشمیرکے بجائےفریال تالپور سےمتعلق پوچھ رہے تھے،حکومت کو ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزادکشمیرحکومت نے وزیراعظم کوایوان میں تقریرکیلئے بلایا،آزادکشمیرکے ارکان اسمبلی دو دن تک وزیراعظم کاانتظارکرتے رہے،کوئی پاکستانی کشمیر پرسودے بازی قبول نہیں کرے گا،وزیراعظم نےجوکچھ انٹرویو میں کہاتھا،آج وہ سب کچھ کیوں ہورہاہے؟۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ نریندرمودی نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ہے،حکومت اپوزیشن رہنماؤں پر حملوں میں مصروف ہے ،عیدکے بعد عوامی رابطہ مہم کیلئےاسکردو جاؤں گا،ہم پاکستان میں مضبوط جمہوریت کے خواہشمند ہیں ،کشمیری چاہتے ہیں کہ انہیں اپنےمستقبل کافیصلہ خودکرنےدیاجائے۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں بارش کے معاملے پر 2دن سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،دنیابھر میں بارش ہوتی ہے توپانی کھڑا ہوتا ہے،کراچی سطح سمندر سے  نیچے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے بعد پانی نکلنے میں وقت لگتا ہے،بارش رکنےکے فوری بعد سڑکوں سےپانی نکال دیاگیا،سندھ حکومت نے دن رات محنت کرکے نکاسی آب کاکام مکمل کیا،حالانکہ سندھ حکومت کے وزیروں نے عید پر بھی آرام نہیں کیا اور عوام کی مدد کیلیے سڑکوں پر رہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سوشل میڈیا پرپراپیگنڈے میں مصروف ہے، مشرف دورمیں کئی روز تک انڈرپاسزمیں پانی بھراہوتا تھا۔

loading...
loading...