‘مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں’

سربراہ پاکستان فوج جنرل قمر جاوید باجوہ -فائل فوٹو

سربراہ پاکستان فوج جنرل قمر جاوید باجوہ -فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کشمیریوں کو ساتھ ہونے کا یقین دلاتے ہوئے خطاب میں کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے،جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے جوانوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آرمی چیف نے نماز عید لائن آف کنٹرول پر ادا کی۔

عید کا پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارااور بھارت کو واضح پیغام بھی دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطاب میں کہابھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے،ہم مقبوضہ کشمیر میں جبر کودبانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔حکومت نے کشمیر کے بحران کے حل کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں، مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے۔بھارت عالمی برداری کی توجہ ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑناچاہتاہے۔

آرمی چیف نے یقین دلایا کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے۔

loading...
loading...