‘مسلم لیگ نواز بغیر کسی خوف کے عوامی رابطہ مہم جاری رکھے گی’

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز بغیر کسی خوف کے عوامی رابطہ مہم جاری رکھے گی۔ کردار قیادت کے خلاف زہریلے پروپگنڈے کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ معیشت اور عوامی معاملات پر ناکامیوں کو چھپانے کےلئے حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے۔جیل ہتھکڑی اور گرفتاریاں اپوزیشن کو حکومتی ناکامیاں بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ اپوزیشن ملک و قوم کے مفادات کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

بعد ازاں شہباز شریف ، پولیس تشدد کا نشانہ بننے والی مسلم لیگ نواز کی رہنماء عظمی بخاری کے گھر گئے اور انکی خیریت دریافت کی۔

ان کاکہنا تھاکہ عظمی بخاری کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

loading...
loading...