صادق آباد ٹرین حادثہ : مزید 9 لاشیں نکال لی گئیں،تعداد 20 ہوگئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

صادق آباد :صادق آباد ٹرین حادثے میں مزید 9لاشیں نکال لی گئیں،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی جبکہ 84افراد زخمی ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ صادق آباد ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، مزید 9 افراد کی لاشوں کو ڈبے سے نکال لیا گیا جس کے بعد اب 20 مسافر جاں بحق جبکہ 84زخمی ہیں۔

حادثے کے 84سے زائد زخمی شیخ زید اسپتال میں زیرعلاج ہیں، کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صادق آباد ٹرین حادثہ جوں جوں وقت گزررہا ہے!ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے،کچھ پھنسے مسافروں کی حالت غیر ہے،زندگی اور موت کی جنگ جاری ہے۔

لواحقین بوگیوں کے پاس کھڑے آہ وبکا کررہےہیں،اپنے پیاروں کی زندگی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

آرمی اور ریسکیو اہلکارامدادی کاموںمیں مصروف  ہیں ، ڈبے میں پھنسے مزید مسافروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

لاہور سےکوئٹہ جانیوالی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی حادثے کے ذمہ داروں کا تعین زور پکڑگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کی غفلت سے حادثہ رونما ہوا،اب تک متاثرہ ٹرین کی 6بوگیاںالگ کردی گئی ہیں، باقی بوگیوں کو بھی الگ کیا جارہا ہے۔

loading...
loading...