بجٹ کودھاندلی سے منظور کرانے کیلئے سابق صدر گرفتارکیا گیا،بلاول بھٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے سابق صدرآصف زرداری گرفتارکیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوری وآئینی حقوق کی بات کرنے پرایم کیوایم پاکستان کی ستائش کی۔

اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ گزشتہ روزایوان میں ایم کیوایم پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرزکے اجراء کا مطالبہ کیا جو کہ قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کے ملک سے باہرجانے کا خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی آصف زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا ۔   چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرانے کیلئے آصف زرداری گرفتارکیا گیا جس سے اہلیان نواب شاہ بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردیئے گئے ہیں ۔   بلاول بھٹو نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار4 ارکان اسمبلی گرفتار ہیں جنہیں ایوان میں پیش نہیں کیا گیا،خطا کار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں بلکہ ملزم کا حق ہے۔  

loading...
loading...