فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مخالفت کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ،جس میں انہوں نے تقرری کی مخالفت کردی۔

ارشد خان کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے معاملے پر وزیرسائنس و3ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر سامنے آگئے ۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ تقرری قانون کی خلاف ورزی نظر اتی ہے، وزیراعظم کے اختیار کو ایک غیر قانونی تقرری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

 خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان کو اس سے قبل بھی پی ٹی وی بورڈ کا چیرمین مقرر کیا گیا تھا، ان کی تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، ارشد خان کو 17 لاکھ سے زائد پیکیج پر پی ٹی وی میں ذمہ داری دی گئی۔

ہائیکورٹ نے ارشد خان کی تقرری کیخلاف درخواستیں منظور کر لی تھیں،خط کے متن میں فواد چوہدری نے تجویز دی کے پی ٹی وی بورڈ کی تشکیل نو کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے۔

 فواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان کی تقرری سپریم کورٹ کے قاسمی کیس کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 لگتا ہے چیرمین پی ٹی وی کی تقرری بہت جلدی میں کی گئی، تقرری میں قانونی تقاضوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔

رابطہ کرنے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خط کی تصدیق کر دی۔

 

loading...
loading...