آغا سراج درانی جیل سے سندھ اسمبلی منتقل، چیمبر سب جیل قرار

Untitled-1

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جیل سے سندھ اسمبلی منتقل کردیا گیا۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ  اسپیکر کے چیمبر کوسب جیل قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے بجٹ کے سندھ اسمبلی کے طویل اجلاسوں کے باعث آغا سراج درانی کے چیمبرکو سب جیل قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے رات گئے اسپیکر کو جیل سے آنے جانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اس لئے اسپیکر چیمبر کو سب جیل قرار دے کر آغا سراج درانی کو اسمبلی منتقل کردیا گیا ہے۔

آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں  نیب کی تحویل میں ہیں۔

loading...
loading...