کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد کے باسی ہوجائیں تیار !آج سے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 پچھلے کئی روز سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سورج آگ برسارہا ہے، شہر کا موسم آج بھی گرم رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا آج سے شہر میں کچھ روز تک موسم گرم رہے گا،  سمندری ہوائیں بند اور نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شہر کا  پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 6 سے 7 ڈگری ذیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

چیف میٹروجولسٹ نے بتایا محکمہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، طوفان پاکستان کے ساحل سے 540کلو میٹر دور ہے۔

 طوفان کا پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں البتہ بھارتی گجرات میں طوفان کے ٹکرانے سے کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر میں حالیہ شدید گرمی کی لہر ، گرم ہوا اور  حبس نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے اس موسم باہر نکلنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ۔

شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طو پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔

loading...
loading...