کراچی میں ہیٹ ویوکی شدت میں کمی، پارہ 40 ڈگری تک جانے کاامکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت میں  کمی آگئی،پھر بھی پارہ 38سے 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی،جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔

تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہردرمیانے درجے کی ہوسکتی ہے،ہیٹ ویو کی شدت میں  کمی آگئی ۔

سمندری ہوائیں  بھی چلیں گی جبکہ آج اورکل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11 سے سہہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں ،روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

loading...
loading...