کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں دھماکا،2نمازی شہید،15افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ :کوئٹہ میں پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 2نمازی شہید جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے دوران  دھماکا ہوا ہے،دھماکے کے وقت مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں 2نمازی شہید ہوگئے،شہداء میں خطیب مسجد عطاء الرحمان بھی شامل ہیں ،جبکہ جبکہ افراد زخمی ہیں،زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کے  نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، دھماکے کی شدت سے مسجد کے تمام شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ مسجد کے مرکزی دروازے کی چوکھٹ بھی اکھڑ گئی، یہ مسجد رہائشی علاقے میں واقع ہے۔

دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس سے آس پاس کی کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے  جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

loading...
loading...