ملک کےکیاحالات آگئے،قانون نام کی کوئی چیزہےیانہیں،سپریم کورٹ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خاتون کی زمین پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملک کے کیا حالات آگئے، قانون نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے خاتون کی زمین پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

عدالت نے 4ملزمان منور حسین،مظہر حسین،طاہر حسین اور شاہد مظہر کی ضمانت قبل گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

اس پر پولیس نے چاروں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا،چاروں ملزمان پر قادر پور ملتان میں عمارہ ناصر نامی خاتون کی زمین پر قبضہ اور توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئےکہ ملک کے کیا حالات آگئے، قانون نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں،خاتون کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملزمان نے کمشنر سے زمین کی نشاندہی کیسے کروائی، زمین کی نشاندہی کرنے کا کمشنر کا اختیار کہاں سے آ گیا ، یہ تو دیوانی معاملہ ہے، زمینوں پر قبضہ کے معاملات کا سدباب ہونا چاہیے۔

loading...
loading...