روپے کی بے قدری،ڈالر 151روپے کی بلند ترین سطح پر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 کراچی :کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں روپے کی بے قدری جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر 93 پیسے اضافے سے 148روپے 80پیسے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے 151روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 93پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 148روپے 80پیسے پر پہنچ گیا۔

 اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 151روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے آغاز سے ہی بدترین مندی کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 800پوائنٹس کمی ہوئی۔

جس کے بعد انڈیکس تقریبا 4سال بعد 32ہزار 300پر آگیا،گزشتہ ہفتےانڈیکس میں 1549پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

loading...
loading...