آج کل وزیراعظم کے کپڑے کون سی رہا ہے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فہد سیف نے جب 2016 میں اپنی نوکری کو خیر آباد کہہ کراسلام آباد میں  کپڑوں کا کاروبار شروع کیا تو ان کے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم کیلئے کپڑوں کو ڈیزائن کریں گے۔

حکمراں جماعت پی ٹی آئی  کے ایک رکن اور  فہد سیف  کے پرانے گاہک نے وزیراعظم عمران خان  کے سامنے فہد کے برانڈ کا ذکر خیر کیا۔ ایک ہفتے بعد ہی انہیں وزیر اعظم کیلئے 7شلوار قمیض سینے کا پہلا آرڈر ملا۔

فہد سیف نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ گاہکوں کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔جنہوں نے وزیراعظم سے ہمارا تذکرہ کیا۔ خاں صاحب کی طرف سے آرڈر ملنا غیر یقینی تھا۔

انہوں نے کہا یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں یہ سب ہضم کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ در اصل میں اس سب کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سرباندھتا ہوں کہ انہوں نے یہ ہمارے لیے آسان بنایا۔

فہد سیف نے اپنا کاروبار شرٹس سینے  سے شروع کیااور اب وہ سوٹ، شلوار قمیض، ویسٹ کوٹس اور شیروانی(جو وہ عمران خان کیلئے سی رہے ہیں) بھی سیتے ہیں۔

فہد کی کمپنی کا نام ‘محترم’ہے جس کا پسِ منظر تاریخی اور ثقافتی ہے اور ان کی ٹیگ لائن ‘میڈ پراؤڈلی اِن پاکستان’ ہے۔

فہد سیف نے کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا کہ اپنے منشور  وزیر اعظم  آفس تک پہنچانا کسی اور کام کرنے سے زیادہ  اطمینان بخش ہے۔

loading...
loading...