پاکستان وائٹ کالرکرائم کےخاتمےکیلئے اقدامات کررہاہے،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان وائٹ کالرکرائم کےخاتمےکیلئےاقدامات کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈروڈفورم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سےخطاب میرےلئےاعزازہے،ون بیلٹ ون روڈ کاخواب حقیقت کاروپ دھاررہاہے،فورم باہمی رابطوں اورشراکت داری کااہم ذریعہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دار ہے،پاکستان کواس منصوبے کاحصہ ہونےپرفخر ہے،عالمی رہنماؤں کی موجودگی مایوسی میں امید کی کرن ہے،چین کےتعاون سےگوادرتیزی سےتجارتی شہربن رہاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چین سےزراعت،تعلیم اورصحت میں تعاون چاہتےہیں،ریلوے،آئی ٹی میں بھی تعاون بڑھاناچاہتےہیں،بیلٹ اینڈروڈسےپاکستان میں توانائی کےبحران میں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین سی پیک کےاگلےمرحلےکی طرف بڑھ رہےہیں،سی پیک کےاگلے مرحلےمیں اسپیشل اکنامک زونزکاقیام ہوگا،بیلٹ اینڈ روڈ ٹورازم کلچرکےفروغ میں اہم ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ وائٹ کالرکرائم ہی ترقیاتی کاموں کوبرباد کرتا ہے،پاکستان وائٹ کالرکرائم کےخاتمےکیلئےاقدامات کررہاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تعمیرات کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں،ماحول کی بہتری کیلئےدرخت لگائے ہیں،پاکستان اگلے5سال میں 10 بلین درخت لگائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کےخاتمےکیلئےپروگرام شروع کیاہے،دیگرممالک میں بھی غربت کےخاتمےکیلئےاقدامات ہوناچاہئے۔

پاکستان اورچین کےدرمیان آزاد تجارت اہمیت کی حامل ہے،اقتصادی ترقی کیلئےنجی شعبہ کاتعاون ضروری ہے۔

loading...
loading...