پاکستان اب افغانستان میں کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا،عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے 40 سالوں سے دونوں ممالک کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغان امن عمل خطے میں امن کیلئے ایک تاریخی موقع ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی مکمل حمایت کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا، افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے، تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان زبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں  پاکستان تمام جماعتوں کو وقت کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرزور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد شدت پسندقابل مذمت،امن عمل کوکمزورکرنےوالےہیں،پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کیلئے تمام سفارتی اور سیکیورٹی کوششیں کی ہیں ۔

loading...
loading...