وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون ، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانل وکرم سنگھے کو ٹیلی فون کیا اور دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون پر رابطہ کیااور سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ۔

وزیراعظم نے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں  کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ،  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان تعاون جاری رکھے گا،پاکستانی عوام بھی اس دہشتگردانہ واقع پر افسردہ ہے ۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان بھی دہشتگردی سے مثاثر رہا، سری لنکا کے دکھ کو سمجھتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردوں نے امن کو نقصان پہنچایا۔

 وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشتگردی کیلئے سری لنکا کو تعاون کی پیشکش کرتےہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان بھرپور تعاون جاری رکھےگا۔

loading...
loading...