پاک چین روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،نیول چیف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ:نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان پاک چین روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ،بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کا دورہ کے دوران چینی بحریہ کی 70سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے چین کے قومی دفاع کے وزیر وے فنگ سے بھی ملاقاتیں کی۔

نیول چیف نے چینی بحریہ کی 70سالہ سال تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ رِویو کا معائنہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے قومی دفاع کے وزیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان پاک چین روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

نیول چیف اور چین کے قومی دفاع کے وزیر نے سی پیک کو خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔

loading...
loading...