وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پررد و بدل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وفاقی کابینہ میں رد و بدل کردیا۔ فواد چوہدری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ہوں گے۔اعظم سواتی پھر کابینہ کا حصہ بن گے۔ وہ پارلیمانی امور کی وزارت سنبھالیں گے۔  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مقرر کر دیے گے۔

فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات کا  قلمدان واپس لیکر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا  وزیر لگا دیا گیا ہے۔

فردوس عاش اعوان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات لگایا  گیا ہے۔ اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ جبکہ غلام سرور خان سے پٹرولیم کا قلمدان واپس لیکر ایوی ایشن کا وزیر لگا دیا گیا ہے۔

اعظم خان سواتی پھر کابینہ کا  حصہ بن گے ہیں۔ انہیں پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ شہر یار آفریدی کو داخلہ کی بجائے سیفران کا پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر میاں سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی قلمدان واپس لیکر  شہر یار آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔

میاں سومرو اب صرف نجکاری کے وزیر ہوں گے۔

ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت اور ندیم بابر معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

noti noti2

loading...
loading...