جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیر اعلیٰ سندھ 25مارچ کو نیب میں پیش ہونگے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائلف وٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائلف وٹو

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ 26 کے بجائے 25 مارچ کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ کل وزیراعلیٰ سندھ نیب کے سامنے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو تحریری سوال نامہ بھی دیا جائے گا۔

ڈی جی نیب عرفان منگی خود مراد علی شاہ کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

عرفان منگی نے انتظامیہ کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

loading...
loading...