وزیراعظم عمران خان کا جلد خوشخبری سنانے کا اعلان

khannfimage

وزیراعظم عمران خان  نے تین ہفتوں میں قوم کو بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا۔

سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں  وزیراعظم نے کہا جب حکومت سنبھالی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سخت شرائط رکھیں لیکن دوست ممالک سے فنڈز اکٹھے کیے اور اب آئی ایم ایف سے معاملات کنٹرول میں ہیں۔ کالعدم تنظیموں سے متعلق سوال پر وزیراعظم بولے کالعدم تنظیموں کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر بہت دور ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نہیں سوچا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  جب حکومت سنبھالی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا،ابتدا میں آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سخت شرائط رکھیں لیکن دوست  ممالک سے فنڈز اکٹھے کیے اور اب آئی ایم ایف سے معاملات کنٹرول میں ہیں۔

کالعدم تنظیموں سے متعلق سوال پر وزیراعظم بولے کالعدم تنظیموں کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ماضی میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بڑی غلطی ہوئی  اب عالمی برادری ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے،کوئی بھی ملک مسلح جتھوں کو رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہم بھی مسلح ملیشیا کے وجود کو برادشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر بہت دور ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نہیں سوچا۔

loading...
loading...