پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی فورسز کا ہنگامی آپریشن

Army

چاغی: بلوچستان کے علاقے چاغی میں سیکیورٹی فورسزنے کامیاب ایکشن کیا ہے اور اس دوران دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد چار مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب فوجیوں کو ایران کے حوالے کردیا گیا ہے۔ افغانستان سے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے داخلے کی اطلاع تھی، جن کے پاس ایران کے چار مغوی فوجی بھی تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے تین سے چار کلومیٹر دور آپریشن کیا۔

 مزید بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد آپریشن کیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایران کے سرحدی علاقے میں دوران گزشت ایرانی فوجی قافلے پر حملہ کرکے کچھ ایرانی فوجیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ایران نے بھارت کی زبان اپناتے ہوئے واقعے کا تمام الزام پاکستان پر دھر دیا تھا۔ تاہم اب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد ثابت ہوا کہ کچھ عرصہ قبل سرحدی علاقے میں ہونے والا حملہ ایران کے اندر ہی موجود ایک گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

جبکہ ایرانی فوج کی جانب سے اپنے مغوی فوجیوں کو بازیاب کروانے میں ناکام ہو جانے کے بعد پاک فوج نے ایکشن لیتے ہوئے مغوی ایرانی فوجیوں کو باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

loading...
loading...