عمران خان کی پی پی پی اور ن لیگ پر تنقید

KHANNIMAGE

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی دس سالہ پارٹنر شپ توڑ دی ہے۔

باجوڑ میں جلسے میں خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے میثاق جمہوریت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی پارٹنر شپ دس سال رہی، ان دس برسوں میں ملک پر تیس ہزار ارب روپے قرضہ چڑھا،

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے میثاق جمہوریت کی دس سالہ پارٹنر شپ توڑ دی، اب یہ کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ڈاکو خطرے میں ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا،کرپشن کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں کروں گا۔

loading...
loading...