شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس

فائل فوٹو

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی- فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سیکریٹریز خارجہ، سفرا اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف او آئی سی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

loading...
loading...