وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

وزیر اعظم عمران خان -فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان -فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعظم افس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو باور کرایا گیا پاکستان کے پاس جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔امید ہے بھارتی قیادت پاکستان کی امن کوششوں کا مثبت جواب دے گی۔

وفاقی کابینہ نے وزیر خارجہ کے اقدامات کو بھی سراہا۔

وزیر خارجہ نے سفارتی رابطوں پر کابینہ کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کابینہ کو عالمی سطح پر ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔

 وفاقی کابینہ نے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

کابینہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے کوریا کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔

 کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے آبادی کے تناسب کے باعث کثیر المنزلہ عمارتیں وقت کی ضرورت ہیں، کثیرالمنزلہ عمارتیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہونی چاہئیں۔

loading...
loading...