سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے بڑا قدم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان- فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان- فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کی  پاکستان آمد کے موقع پر فقید المثال  استقبال کیا جائےگا ۔

ذرائع کے مطابق شاہی مہمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضاؤں میں داخل ہوگا۔ پاک فضائیہ کے طیارے اسے سیکیورٹی حصار میں لے لینگے۔

وزیراعظم استقبال کیلئے خود ایئرپورٹ جائیں گے اور خود گاڑی چلا کر سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس لائیں گے۔

آمد کے موقع پرشہر اقتدار کی سیکیورٹی بھی سخت ہے۔ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے تعلیمی ادارے اور شاہراہ دستور پر دفاتر بند رہیں گے۔

محمد بن سلمان کو پاکستان کے سب سے بڑےسول اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا جائے گا۔

loading...
loading...