ڈی آئی خان میں پولیس وین پرفائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 ڈی آئی خان :ڈی آئی خان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق،منگل کو ڈی آئی خان کے علاقے   تھانہ پرواکی حدود رمک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے ڈرائیور سمیت 4پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی ایس پی میر باز،ڈرائیور جاوید ،گن مین آصف اور گن مین سرفرازشامل ہیں  جبکہ 3زخمیوں میں ایس ایچ او پروا طاہر نوازاور2 راہگیر حمید اور یاسین شامل  ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ،پولیس وین گشت پر تھی کی اچانک آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی ۔

حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی جو 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

loading...
loading...