پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ:شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج کوثرعباس زیدی نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزائی کی مسلسل عدم حاضری کے باعث وزیراطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری دیئے۔

 عدالت نے مقدمہ میں مطلوب تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزائی سمیت تمام افراد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،شفقت محمود اورجہانگیر ترین کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28مارچ تک ملتوی کردی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں آئندہ سماعت پرصدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پربحث ہوگی ۔

loading...
loading...