آرمی چیف جنرل باجوہ کی سربراہ اسلامی فوجی اتحاد سے ملاقات

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے راحیل شریف کی سربراہی میں جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا۔

loading...
loading...