سعودی ولی عہد 16فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان-فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان-فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی ٹیم اور ڈاکٹرز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

سعودی سیکیورٹی ٹیم نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سعودی ولی عہد کے ہمراہ بڑا وفد بھی ہوگا۔

ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام متوقع ہے۔

پرنس محمد بن سلمان 2روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ولی عہد کی ورزش کا سامان اوردیگراشیا ہوٹل پہنچا دی گئیں۔

loading...
loading...