بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی  ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر دونوں کا نام ای سی ایل نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے واضح کیا کہ یہ فی الوقتی فیصلہ ہے۔اگر نیب نے درخواست کی تو دوبارہ ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہابلاول کو نہ تو جے آئی ٹی رپورٹ سے خارج کیا جائے گا اور نہ ہی ان کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن بند ہوگی۔

loading...
loading...