جعلی اکاؤنٹس کیس: مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کے معاملہ پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالے کا حکم جاری کردیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے وکلا عدالت کو متاثر کُن دلائل نہیں دے سکے۔

فیصلے میں عدالت نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق معاملہ کرپشن کا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق معاملہ منی لانڈرنگ کا ہے۔بادی النظر میں نیب کو بھجوانے سے متعلقہ ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیافریقین کے وکلا عدالت کو متاثر کُن دلائل نہیں دے سکے۔

پچیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الحسن نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیاجے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کی معاونت کریں گے۔

فیصلے میں لکھا گیاجے آئی ٹی تحقیقات مکمل کر کے نیب کو بھجوائے گی۔نیب جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے۔نیب ریفرنس اسلام آباد نیب عدالت میں فائل کیے جائیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا نیب اپنی15روزہ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ نیب رپورٹ کا جائزہ عمل درآمد بینچ لے گا۔

loading...
loading...