نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب اپیل خارج کرنےکاتحریری فیصلہ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف قومی احتساب بیورو(نیب )اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا، جس کی کاپی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کا فیصلہ لکھتے ہوئے سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کو مد نظر نہیں رکھا، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے ضمانت کے فیصلے مختصر لکھے جائیں ،ہائیکورٹ نے ضمانت کا فیصلہ بھی 41 صفحات پر تحریر کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ  ضمانت کے کیس میں میریٹس کو بھی زیربحت لائی، ہائیکورٹ نے فیصلے میں کچھ حتمی نتائج بھی اخذ کرلئے، ہائیکورٹ نے مرکزی درخواستوں کی سماعت کے دوران ہی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ نیب کیسز میں ہائیکورٹ غیر معمولی آئینی دائرہ سماعت استعمال کرسکتی ہے، نواز شریف کیس میں ایسے کوئی غیر معمولی حالات نہیں تھے،نواز شریف کی ضمانت اور اس کی منسوخی کیلئے وجوہات بالکل مختلف ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب کی اپیل ایسے شخص کیخلاف ہے جو پہلے ہی جیل میں ہے، نیب کی دوسری فریق خاتون ہے، قانون خواتین کو ضمانت میں رعایت فراہم کرتا ہے، ایسے حالات میں نیب کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

loading...
loading...