پی ٹی آئی حکومت کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے: ناصر شاہ

ناصر شاہ-فائل فوٹو

ناصر شاہ-فائل فوٹو

سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور دیگر وزرا پر بھی ریفرنس ہیں، اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے۔ علیمہ آپا کیلئے الگ اور فریال بی بی کیلئے الگ قانون ہے۔ ہارس ٹریڈنگ اور فارورڈ بلاک کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا حکومت فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان کو باتیں کرنے کیلئے لائی ہے لیکن عوام اِن کی باتیں سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

loading...
loading...