چھینے ہوئے موبائل سے سیلفیاں بنانا چور کو مہنگا پڑگیا

nbbmbm

کراچی: پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، چھینے ہوئے موبائل سے سیلفیاں بنانا چور کو مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے سے خاتون سے موبائل فون چھین والے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان ندیم اور ماجد نے 27 دسمبر کو کلفٹن میں ایک خاتون سے موبائل فون چھینا تھا۔

ss1 ss2 ss3 ss4 ss

فون چھیننے کے بعد ملزماں نے اپنی تصویریں کھینچی جو خاتون کے گوگل اکاؤنٹ میں اپلوڈ ہوگئیں جس کے بعد خاتون کے گوگل اکاؤنٹ اور نادرہ کی مدد سے ملزمان کی لوکیشن حاصل کرکے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کا ویڈیو بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا۔


loading...
loading...