بلاول کی پی ٹی آئی حکومت کو دھمکی

bilwaaimage

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو پھر جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے گی۔

کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ای سی ایل، نیب اور جیل کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر عوام کی چڑھائی تابوت میں آخری کیل ہوگی، پی پی نیب اور جیل کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔

بلاول نے مزید کہا کہ  جیل اور تشدد ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا، تحریک انصاف کو دھاندلی کی وجہ سے حکومت ملی، پی ٹی آئی صاف و شفاف الیکشن میں نہیں جیت سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ  سازش کے تحت پی پی کونکالنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا گیا ہے۔

loading...
loading...