سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی، بلاول ناراض

bilwalaimage

تحریک انصاف کے سو دنوں کی کارکردگی پر تو ہر حلقہ بحث کررہا ہے لیکن تجربہ کار جماعت پیپلزپارٹی کی اپنے ہی صوبے میں دو سو دنوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ بلاول بھی کاکردگی پر برہم ہوگئے۔

آج نیوز کو ملنے والے سنسنی خیز اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے تینتالیس محکموں میں سے پچیس نے ترقیاتی فنڈز کو چھوا تک نہیں، ان اداروں میں اطلاعات، ایگریکلچر، ماحولیات، انفارمیشن اینڈ سائنس اور سوشل ویلفیئر شامل ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سندھ حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

سندھ کے متعدد محکموں کی کارکردگی صفررہی ، سندھ حکومت کے وزراکی نااہلی یا سیکریٹریز کی غفلت ،بلاول بھٹو حکومت سندھ کی کارکردگی پر برہم ہوگئے۔ 43میں سے25محکموں نے فنڈزکوچھواتک نہیں، وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری بھی سیکریٹریز سے ناراض ہوگئے۔  سند ھ میں :19-2018کی ترقیاتی اسکیمزکوہاتھ تک نہ لگایاگیا۔ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے40فیصد فنڈز استعمال نہ ہوسکے۔

loading...
loading...