کراچی: ایس ایس پی ملیر آفس میں ورکشاپ کا انعقاد

ssp

کراچی: ایس ایس پی ملیر آفس میں جناب عرفان علی بہادر اور روشنی چائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر اورگنائزیشن کے اشتراک سے ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورک شاپ کا مقصد پولیس کے محکمے میں تھانوں کی سطح پر بچوں کی گمشدگی اور اس سے جڑے مسائل  کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ورک شاپ میں خصوصی طور پر خواتین افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

تھانوں کی سطح پر آگاہی اور ایس ایچ اوز کو انکے عملے کی تربیت کے حوالے سے بھی بات کے گئی۔

ورک شاپ میں شرکت کرنے والے ایس ایچ اوز نے اس طرح کے تربیتی کورسز کو سراہا اور عوام تک انکے ثمرات کو پہچانے کی یقین دہانی کرائی۔

loading...
loading...