کراچی: ضلع وسطی میں اینٹی اسٹریٹ کرائمز اسکواڈ تشکیل

aaa

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں اینٹی اسٹریٹ کرائمز اسکواڈ تشکیل دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون سے 160 جوانوں کی فریش نفری دیدی گئی۔

اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کو 40 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئی ہیں جس کے بعد عملے نے آج سے کام شروع کردیا ہے۔

اسکواڈ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے اور پھر 4 بجے سے رات ایک بجے تک دو شفٹوں میں ڈیوٹی پر ہوگا۔

اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن کی کرائم بیٹس تشکیل دی گئی ہیں۔

دو موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک یونٹ میں 4 جوان پٹرولنگ کریں گے، تھانے کا عملہ بھی معمول کی ڈیوٹی پر ہوگا۔

اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے جوانوں کو واٹس ایپ گروپوں کی مدد سے مربوط کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شہر بھر کے اسٹریٹ کرائم کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے حلیے شئیر کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے جوانوں کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق نفری کو اپنے اپنے علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز پر نظر رکھنے اور فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

اس کے علاوہ گشت اور چیکنگ کے دوران عام شہریوں سے اچھا برتاؤ کرنے اور شہریوں کی حفاظت اور عزت کو اولین ترجیح دی۔

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور کارکردگی کے سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے۔

loading...
loading...